امریکہ نے ایرانی کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کردیں

455

واشنگٹن: کی طرف سے تہران پر دبا بڑھانے کے لیے مختلف کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ایشیا میں ایرانی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم کے خریداروں کو پیداوار، فروخت اور ترسیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران میں قائم چھ پیٹرو کیمیکل مینوفیکچرز اور ان کی ذیلی کمپنیوں اور ملائیشیا اور سنگاپور کی تین فرموں پر کروڑوں ڈالر مالیت کے ایرانی پیٹرو کیمیکلز اور پیٹرولیم کی پیداوار، فروخت اور ترسیل پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ کے خلاف تازہ ترین امریکی اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں اورایران اور مغرب کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔