اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف نااہلی کیس میں حتمی دلائل طلب کر لئے۔ سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کرنے کی درخواست پرچیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے عمران خان کے خلاف نئی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کی متفرق درخواست منظور کرلی جبکہ عمران خان کی نااہلی کے کیس کو قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل بھی اگلی سماعت پر طلب کرلئے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک تاریخ رکھیں گے، اس پر قابل سماعت ہونے پر دلائل سنیں گے۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی استدعا پر سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔