وزیر خارجہ کا نونگ رونگ کی چینی معاون وزیر خارجہ کے طور پر تقرری کا خیر مقدم 

663

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں چین کے سابق سفیر نونگ رونگ کی چینی معاون وزیر خارجہ کے طور پر تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر نونگ رونگ نے پاکستان میں چین کے سفیر کی حیثیت سے اپنے دور میں پاکستان اور چین کو مزید قریب لانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ 

گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نے کہا مجھے یقین ہے کہ سفیر نونگ رونگ چینی معاون وزیر خارجہ کے طور پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے  وہ واقعی ایک قابل آدمی ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں نونگ رونگ کے ساتھ میری  بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔گوادر پرو  کے مطابق وزیر خارجہ  نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے۔

 انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) اور  سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے موجودہ حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔گوادر پرو  کے مطابقاس سے قبل چین کی ریاستی کونسل نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں چین کے سابق سفیر نونگ رونگ کو معاون وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔نونگ رونگ کو اس سے قبل 2020 میں پاکستان میں چین کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

 انہوں نے 16 جنوری کو اسلام آباد میں الوداعی استقبالیہ کا انعقاد کیا جس میں ان کی روانگی کا اعلان کیا گیا۔نونگ رونگ ستمبر 1967 میں پیدا ہوئے، انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن، سینئر مینجمنٹ اور انٹرنیشنل ٹریڈمیں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ٹریڈ  اور  کامرس کے ماہر کے طور پر  انہوں نے پاکستان میں سفیر مقرر ہونے سے قبل معاشیات اور تجارت کے شعبے میں حکومت کی خدمات انجام دیں۔ نونگ رونگ نے پاکستان میں  سی پیک منصوبوں پر کام کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔