چین نے نئے موسمیاتی مصنوعی سیاروں کی تیاری شروع کردی

949
new satellites

بیجنگ: چین نے فینگ یون(3 ایف وائی)3 موسمیاتی مصنوعی سیاروں کے چوتھے بیچ کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔

چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماتحت ادارے،شنگھائی اکیڈمی آف اسپیس فلائٹ ٹیکنالوجی (ایس اے ایس ٹی) کے مطابق ایف وائی-

1سیریز کی اپ گریڈ شکل ایف وائی-3سیریز،موسمیاتی سیٹلائٹس کی دوسری نسل ہے جسے بادلوں اور ارضیاتی خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات جمع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ملک کی ڈیٹا کے حصول کی عالمی صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے۔

یہ سیٹلائٹس ماحولیاتی، زمینی اور سمندری سطح کے عالمی، ہمہ موسمی، سہ جہتی، مقدارکے لحاظ سے اور کثیر جہتی پیرامیٹرز فراہم کر سکتے ہیں۔

فینگ یون-3 سیٹلائٹس کی چوتھی کھیپ چین کے نچلے مدار والے موسمیاتی مصنوعی سیاروں کی دوسری نسل میں سے آخری ہے، جس میں بارش کی پیمائش کرنے والا سیٹلائٹ اور سورج کے ایک ہی رخ پر قطبی مدار میں گردش کرنے والا سیٹلائٹ شامل ہے۔