لاہور:پاکستان سپر لیگ کا نیا سیزن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ 13فروری بروز پیر سے شروع ہونے جارہا ہے جس کے لیے ناصرف مداح بلکہ خود غیر ملکی کھلاڑی بھی پرجوش ہیں۔
پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے کیوی کھلاڑی مارٹن گپٹل نے اپنے جذبات کا اظہار ویڈیو پیغام اور ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔
My new Franchise, my new family and my new home @TeamQuetta
Ready to give everything for my team as they look to mount a title challenge in HBLPSL @thePSLt20 #WeTheGladiators #PurpleForce #ShaanePakistan https://t.co/fV81jgc388— Martin Guptill (@Martyguptill) February 7, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوئٹر پر گپٹل کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں پاکستانی مداحوں کے لیے کھیلنے کے لیے بہت ہی خوش ہوں، مجھ سے یہ تجربہ حاصل کرنے کا انتظار نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھرے ہوئے اسٹیڈیمز میں کھیلنے کا مزہ آئے گا، پاکستان میں آرہا ہوں،اس کے علاوہ کیوی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیم کوئٹہ میری نئی فرنچائز اور نیا گھر ہے، میں اپنی ٹیم کے لیے سب کچھ دینے کو تیار ہوں۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی معروف پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنا نام بطور پرینٹر دیکھے جانے کے بعد ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور لکھا ‘پی ایس ایل کے لیے واپس آنے کا انتظار نہیں ہورہا۔
Cannot wait to be back 🙏🏼 @thePSLt20 https://t.co/Cq7nFRapb6
— Erin Holland (@erinvholland) February 7, 2023
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔