چوہدری نثار نے ضمنی الیکشن کیلئے اپنے بیٹے کو میدان میں اتار دیا

468

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے اپنے بیٹے کو میدان میں اتار دیا۔

چوہدری نثار کے بیٹے تیمور علی خان نے این اے 59 راولپنڈی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  چوہدری نثار کے بیٹے این اے 59پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔