اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ بڑا فرق ہوتا ہے کسی کا لندن سے آ کر گرفتاری دینا اور اس بزدل شخص میں جو چوہے کی طرح گھر میں چھپ کے بیٹھا ہے۔
بڑا فرق ھوتا ھے کسی کا لندن سے آ کر گرفتاری دینا اور اس بزدل شخص میں جو چوہے کی طرح گھر میں چھپ کے بیٹھا ھے. 3مہینے سے پلستر نہیں اتار رہا اور ترلے لے رہا ھے کے کسی طرح گھر میں نظر بند یعنی آن لائن گرفتاری کا آپشن مل جاۓ.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 8, 2023
انہوں نے کہا کہ 3 مہینے سے پلستر نہیں اتار رہا، ترلے لے رہا ہے کہ کسی طرح گھر میں نظر بند یعنی آن لائن گرفتاری کا آپشن مل جائے۔