جیل بھرو تحریک کا اعلان عمران خان کا ناکام ہتھکنڈا ہے، رانا ثناء اللہ

619

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا، جیل بھرو تحریک کا اعلان عمران خان کا ناکام ہتھکنڈا ہے، پہلے بھی ان کے ہتھکنڈے ناکام ہوئے، عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے۔ 

رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے، عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے اس میں ناکام ہوں گے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ راناثنا نے کہا ہے کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے دو دن بڑھائے ہیں، اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔