چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ ملازمین میں بانٹ دیا

420
چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ ملازمین میں بانٹ دیا

ہونان:اگرچہ اس وقت چین بھی کووڈ 19 کے منفی اثرات معاشی مسائل کی وجہ بنے ہوئے ہیں تاہم ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو غیرمعمولی بونس اور انعامات سے نوازا ہے جس کے لیے 9 کروڑ ڈالر کی رقم کیبقدر نوٹوں کو ایک پہاڑ کی صورت میں سجایا گیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوٹوں کا یہ پہاڑ دو میٹر تک بلند تھا اور ملازمین آتے رہے اور اپنی جھولی میں گڈیاں بھر بھر کر لے جاتے رہے، ان میں سے کچھ نے مدد کیلیے اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔

ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یوآن کی گڈیاں قرینے سے سجائی گئی تھیں جو سال کے آخر میں ہونے والی ایک تقریب میں بہترین ملازموں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

یہ کمپنی صوبہ ہینان میں واقع ہے جو کرین سازی کا کام کرتی ہے۔ رقم بانٹنے کی تصاویر اور ویڈیو اس وقت بھی وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔

ہینان مائن نامی کمپنی کے تین بہترین سیلز مینیجر کو فی کس 737,000 ڈالر دیئے گئے جبکہ 30 ملازمین کو فی کس 148,323  ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔

اس طرح دیگر 40 افراد میں بھی کروڑوں ڈالر بانٹے گئے اور ہر گڈی میں 100 یوآن کے نوٹ رکھے گئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران نوٹ گننے کا مقابلہ بھی ہوا اور سب سے تیزرفتار نوٹ گننے والے کو بھی لاکھوں ڈالر کا انعام دیا گیا۔

تقریب کا سب سے اہم مرحلہ یہ تھا کہ سیاہ سوٹ میں ملبوس افسران اور مینیجر نوٹوں کی گڈیاں سنبھالی نہیں جارہی تھیں اور وہ دھیرے دھیرے چلتے ہوئے اپنا انعام لے کر لوٹ رہے تھے۔