امریکی لڑاکا طیارے کی چینی غبارے کو مار گرانے کی ویڈیو سامنے آ گئی

388

واشنگٹن:امریکی لڑاکا طیارے کی جنوبی کیرولینا کے ساحل پر مشتبہ چین کے غبارے کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

 امریکی فوج کے سینئر حکام کے مطابق ایف 22 – طیارے نے میزائل کے ذریعے چینی غبارے کو ٹارگٹ کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے سے ایک ہی میزائل فائر کیا گیا، غبارے سے ٹکرانے کے بعد کسی قسم کی آواز پیدا نہیں ہوئی۔

 پینٹاگون نے غبارے کو جنوبی کیرولینا کے ساحل پر نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 بسوں جتنے بڑے غبارے میں نگرانی کرنے کی صلاحیت تھی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشن سے قبل جنوبی کیرولینا کے 3 ایئر پورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت کو روکا گیا تھا۔

 امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی غبارہ مار گرانے پر فوج کو مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے کہ مشتبہ چینی جاسوس غبارہ ایک ہفتے قبل امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔