شاہد آفریدی کی بیٹی کا نکاح، وزیراعظم نے شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

964

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والا لیٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کے لیے دعاﺅں کا پیغام بھیجنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔

وزیر اعظم نے شاہد آفریدی کی جانب سے نکاح میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے باعث نکاح میں شرکت نہ کر سکا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے تقریب میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے ، اللہ آپ کی بیٹی اور داماد کو خوشیاں عطا فرمائے۔