پشاوردھماکا، جماعت اسلامی کے علاوہ تمام پارٹی قیادت غائب، سراج الحق کا دورہ 

509
disappeared

پشاور:پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد صرف جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے پولیس کامورال بلند کیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت کسی بھی پارٹی سربراہ نے دھماکے کے مقام کا دورہ نہیں کیا صرف پارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت نے ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے زخمیوں کی عیادت کی جس پر نا صرف شہداء کے پسماندگان کو شدید رنج ہوا بلکہ پشاورکے شہری بھی اس پر انتہائی شدید افسردگی کا اظہار کر رہے ہیں

مسلسل 10سالوں تک صوبے کے عوام نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا پر حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا اس کے باوجود دھماکے کو ایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن چیئرمین تحریک انصاف نے ابھی تک نہ ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور نہ ہسپتال گئے یا کسی شہید کے گھر جا کر تعزیت کی زحمت گوارا کی ہے۔

اسی طرح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی ابھی تک پشاور نہیں آئے تاہم امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جائے وقوعہ کا نا صرف دورہ کیا بلکہ پولیس کا مورال بھی بلند کرنے سمیت ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔