پرویز الٰہی کے بیٹوں، بہووں کی درخواست، ایف آئی اے سے جواب طلب

605

 لاہور:ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹوں اور بہووں کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر ایف ائی اے سے جواب طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ میں درخواست مونس الہی کی اہلیہ تحریم، بھائی راسخ الہی اور ان کی اہلیہ زہرا الہی نے دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے 25جنوری کو مقدمہ درج کیا، یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بلیک میل کرنے کے لیے درج کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریم مونس الہی کی بیرونِ ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی۔