اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مکمل توجہ بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر مرکوزکررکھی ہے۔
ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا،کے تھری کی شمولیت سے جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 3600میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔
The government is working to diversify the energy mix by focusing on the development of indigenous sources of power generation such as hydropower, coal, & solar. Locally produced electricity will help reduce fuel import, bring down tariff & thus provide relief to the common man. https://t.co/ZIkLPIAFWd
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 3, 2023
وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہے ، حکومت بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، توانائی کے مقامی ذرائع سے ایندھن کی درآمد اور ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔