فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں،چیف جسٹس مجھے انصاف فراہم کریں، حبا چوہدری

412

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے کچھ پتا نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حبا چوہدری نے کہا کہ فواد کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا۔

گزشتہ روز کہا گیا کہ وہ لاہور میں ہیں۔ یہ نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں اور کس تھانے میں ہیں۔ حبا چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 7 روز ہوگئے کچھ معلوم نہیں کیس کا کیا بنے گا۔ ہم اس ملک کے شہری ہیں۔ میری دو بچیوں کو مجبور کیا گیا ہے۔ وزیراعظم اور نگراں حکومت مداخلت کرے۔

بتایا جائے کہ فواد چوہدری کہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کریں یا جو مرضی کریں مجھے توڑ نہیں سکتے۔ میں کسی پارٹی کی نہیں مجھے میرا حق دیا جائے۔ چیف جسٹس مجھے انصاف فراہم کریں۔ عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی انہوں نے بڑی عزت دی۔ عمران خان کی سیکورٹی ہٹا کر کیا کرلیں گے۔