مجھے گرفتارکرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا،شیخ رشید

439

 راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  رات میں مجھے گرفتارکرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا، یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے ، بہانہ بنا کر انہوں نے حویلی کو سیل کیا ہے۔ 

 شیخ رشید نے  نے اپنے بیان میں  کہا کہ  میں حویلی میں موجود نہیں تھا، معاملے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں ، متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔  

سابق وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے لوگوں کی دکانوں کو سیل کردیا  ہے ، صرف لوگوں کی توجہ مہنگائی اور پٹرول سے  ہٹانے کیلئے یہ ایسا کررہے ہیں ، اگر یہ پراپرٹی ہماری ذاتی نہیں تو جو چور کی سزا ہے ہمیں دے دی جائے۔