کوہاٹ کے علاقے زر دسی میں کشتی الٹنے سے 20 بچے ڈوب گئے۔
امدادی ٹیموں کے مطابق کوہاٹ میں واقع تانڈہ ڈیم میں بچے پکنک منانے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے کشتی میں بیٹھ کر ڈیم کی سیر کرنی چاہی۔ کشتی میں 20 طالب علم سوار تھے، جو مدرسے سے تعلق رکھتے تھے، تاہم توازن بگڑ جانے کے باعث کشتی ڈیم کے بیچوں بیچ الٹ گئے۔
حادثے میں 20 بچے ڈوب گئے، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے سما کو بتایا کہ مقامی ریسکیو کے اداروں کے پاس غوطہ خور نہیں، جس کے بعد پشاور سے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔