منی لانڈرنگ کیس ،مونس الہی کی اہلیہ، بھائی اور دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور

312

 لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی ، بھائی راسخ الہی اور زارا الہی کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

 عدالت نے ایف آئی اے کو ملزموں کو 14 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی، جہاں تحریم الہی،راسخ الہی اور  زارا الہی نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔

عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری مکمل کرنے میں تو کافی وقت درکار ہوتا ہے۔

 مونس الہی کی اہلیہ کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جی! اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد یہ مقدمہ بنایا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔