راولپنڈی:سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے ذلیل اور رسوا ہونگے،ملک کو دہشتگردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے، ادارے اور اثاثے جان سے زیادہ عزیز ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں شیخ رشید احمدنے کہا کہ معاشی سیاسی دہشت گرد اور قبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں، انکا مسئلہ غریب کو ریلیف نہیں تکلیف دینا اور اپنے کیس ختم کرانا ہے،90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا۔
پاکستان کی کرنسی رل گئی۔ڈالر270کا ہوگیا۔پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔انکامسئلہ غریب کوریلیف نہیں تکلیف دینا ہےاور اپنے کیس ختم کراناہےاس ملک کودہشت گردی سےزیادہ اس حکومت نےنقصان پہنچایا ہےلال حویلی پرقبضےکاخواب دیکھنےوالےذلیل اوررسوا ہونگےاورہم انکا مقابلہ کریں گےفتح حق کی ہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 28, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی رل گئی، ڈالر270 کا ہوگیا، پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی، قوم پیٹ پر پتھر باندھ لے گی، قومی خودمختاری پر سودا نہیں کرے گی، 10 فروری تک آئی ایم ایف سے امداد کی شرائط طے ہونگی، ملک کو آئی ایم ایف کے ذبح خانوں میں ڈالنے کی شرائط بتائی جائیں۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لال حویلی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے ذلیل اور رسوا ہونگے اور ہم انکا مقابلہ کریں گے، فتح حق کی ہوگی۔