میرپور:سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے دورکنی بینچ نے تھانہ برنالہ کے مشہور ثنااللہ امین مقدمہ قتل میں دائر اپیل کا فیصلہ سنادیا، ملزم شہباز اشرف کو بری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ برنالہ کے مقدمہ قتل میں فوجداری عدالت بھمبر نے ملزمان شہناز اشرف وغیرہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں 27جنوری 2015 کو سنائیں ان سزائوں کے خلاف ہردو جانب سے شریعت اپیلنٹ بینچ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔
جسٹس محمد اعجاز خان اورجسٹس خالد رشید چوہدری نے 12دسمبر 2020 کو ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا جس پر ملزم و مستغیث پارٹی نے سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں اپیل دائرکردی عدالت نے دونوں فریق کے وکلا کی بحث کی سماعت کرتے ہوئے ملزم شہباز اشرف کو بری کردیا معزز عدالت سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جسٹس رضا علی خان پر مشتمل تھی ۔
زرائع کے مطابق برنالہ کے مذکورہ قتل کیس کی بیاد آراضی کا تنازعہ بتایا جاتا ھے اور مقتول چوہدری ثنااللہ عرف امین چوہدری عدالت خان کے بیٹے ہیں اور یہاں خاندانی دشمنی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔