لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے دبئی پہنچ گئیں۔
قائد مسلم لیگ ( ن )اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے روانہ . مریم نواز صاحبہ 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی انشاءاللہ @MaryamNSharif pic.twitter.com/Tb7ovA5V0u
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 26, 2023
مریم نواز کی پرواز براستہ دبئی ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچیں گی جبکہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔