عمران خان کو نا اہل ، جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ،شیخ رشید

303

راولپنڈی:پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل بھیجنے، نا اہل کرنے اور جان سے مارنے کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی موجودگی میں 13پارٹیاں الیکشن لڑنے کے لئے تیار نہیں، حکومت کی جانب سے 2باتیں طے کر لی گئی ہیں کہ صوبے کے الیکشن مرکز کے ساتھ ہونگے اورمائنس عمران کروانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر260کا، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 3ارب تک جا پہنچے ہیں، لال حویلی پر قبضے کا ارادہ کر کے نااہل حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، 5مرلے کی لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے جو دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔