ہاکی ورلڈ کپ، بیلجئیم اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

333

بھوبنیشور:دفاعی چیمپین بیلجئیم اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں آسٹریلیا نے سپین اور بیلجئیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی،کلنگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے سپین کو سخت مقابلے کے بعد 3-4سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی طرف سے ہیورڈ جیریمی نے 2 جبکہ اوگلوی فلن اور زیلوسکی آران نے ایک، ایک گول کیا،ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 0-2سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم کی طرف سے بون ٹام اور وین اوبل فلورنٹ نے ایک ایک گول کیا۔