اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہو گیاہے۔
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے، مریم نواز اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔
🚨پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 24, 2023
واضح رہے کہ مریم نواز کو 29 جنوری شام 4 بجے لندن سے لاہور پہنچنا تھا، ان کی وطن واپسی سے قبل ن لیگی رہنماوں کو بھرپور استقبال کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھی۔