راولپنڈی، گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی کے ہاتھوں پولیس اہلکار قتل

307

 راولپنڈی:گھر کے سامنے پانی پھینکنے کے واقعے پر پڑوسی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ 

تھانہ ائرپورٹ کے علاقے شاہ خالد کالونی میں پولیس اہل کار محمد زاہد کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو پڑوسی میر افضل نے مبینہ طور پر گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر قتل کیا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ 

ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر کے سامنے ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔