موبائل نیٹ ورک کو آن رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے: ٹیلی کام انڈسٹری

465

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیلی کام نیٹ ورک صبح سے بیک اپ پاور سپلائی پر چل رہے ہیں، بیک اپ پاور اور ایندھن بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کیلئے نہیں ہوتا ہے۔بجلی کے طویل بریک ڈاون سے موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر ہورہی ہے۔

نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کےلیے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سکھر میں بجلی تقسیم کارکمپنیزکوبجلی جزوی بحال کی ہے جب کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے قریبی رابطے میں ہیں۔

اس حوالے سے ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام نیٹ ورکس صبح سے بیک اپ پاور سپلائی پر چل رہے ہیں، بجلی کے مسلسل غائب رہنے سے ٹیلی کام نیٹ ورکس کو آن رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق بیک اپ پاور اور ایندھن بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کیلئے نہیں ہوتا، مختلف ٹیلی کام سائٹس پر ایندھن کی فراہمی کا انتظام کرنا بجلی کے طویل بریک ڈاؤن میں مشکل ہوتا جارہا ہے۔