تعلیم فراہم کرنا بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کا نصب العین ہے، ڈاکٹر امجد سراج میمن

773

کراچی( رپورٹ: حماد حسین) بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے مزید آٹھ پروگرامز میں داخلہ برائے 2023 کا آغازکردیا ہے۔

ایڈمشن کنٹرولر جامعہ لیاری کے مطابق نئے شعبے جات میں چار سالہ بیچلرز  مارننگ پروگرام میں سندھی، اردو، میڈیا سائنس، اسلامک اسڈیز،اسپورٹس سائنس/فزیکل ایجوکیشن، انٹرنیشنل ریلیشن اور پبلک ایڈمنسٹریشن  شامل ہیں۔

اس حوالے سے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کا کہنا ہے کہ بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا مقصد طلباوطالبات کوعصر حاضرکے تعلیم سےآراستہ کرنا ہے اور ہماری کوشیش ہے کہ ہم لیاری یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارم فراہم کریں جن کی وہ خواہش رکھتےہیں۔

علاوہ ازیں داخلے لینےوالے خواہشمند امیدوار 3 فروری تک آن لائن داخلہ فارم جمع کراوسکتے ہیں اور مزید تفصیلات کے لئے بینظیر بھٹوشہید یونیورسٹی لیاری کی آفیشل ویب سائٹ www.bbsul.edu.pk پر وزٹ بھی کرسکتےہیں۔