فرنٹ مین کو نگران وزیراعلی بنانے کے بجائے نواز یا زرداری کو بنا دیں ، اسدعمر

384

اسلام آباد:نگران وزیراعلی پنجاب کے لئے پی ڈی ایم کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، اسدعمرنے کہا کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلی بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھادیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو وزیراعلی بنا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری ٹوئٹس میں اسد عمرنے کہا کہ نوجوانوں آج کل کے مایوسی کے ماحول میں یہ الفاظ یاد رکھنا اور کوئی دم کی مہماں ہے گزر جائے گی رات، پو پھٹے تک اپ اپنی موت مر جائے گی رات، ہے افق سے ایک سنگ آفتاب آنے کی دیر، ٹوٹ کر مانند آئینہ بکھر جائے گی رات انشااللہ

۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم نے وزیراعلی پنجاب کے لئے مشکوک کردار کا انتخاب کیا، چوروں سے چوروں کی نامزدگی کی توقع توکی جاسکتی ہے لیکن انہیں قبول نہیں کیا جاسکتا۔