لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد آئندہ بھی جاری رہنی چاہیے، اُمید ہے احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی جاری رہے گی۔
ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق خاندانوں کیلئے مالی معاونت کے احساس راشن پروگرام پر بریفنگ دی۔ سربراہ پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے پروگرام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مثالی کام کیا ہے، احساس پروگرام کی افادیت کے پیش نظر اسے کسی دور میں بند نہیں کیا گیا، امید ہے احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی جاری رہے گی، احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد آئندہ بھی جاری رہنی چاہیے۔