اسلام آباد کے لاکھوں شہری جمہوری حق سے محروم ہیں، میاں اسلم

434

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ مو جو د ہ حکو مت نے بلد یاتی انتخابت کے التوا سے اسلام آباد کے لاکھ شہریوں کو اْن کے آئینی اور جمہوری حق سے محروم کر رکھا ہے،اسلام آباد مسائلستان بن چکا ہے۔

میاں محمد اسلم نے کہاکہ  ہم بلد یاتی حکو مت کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کے دیرینہ مسائل کا حل چاہتے ہیں،2015میں منتخب ہو نے والے میئر نے اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

 انھوں نے کہاپی ڈی ایم حکو مت نے بلد یاتی انتخابات ملتوی کروا کر جمہوریت کا قتل اور قانون سے کھلواڑ کیا ہے،موجو دہ حکو مت کو 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہر صورت بلد یاتی انتخابات کروانے چاہیے تھے،گراس رْوٹ لیول پر عوام کو شراکت اقتدار سے محروم رکھنا آئین و قانون سے انحراف اور عوام دشمنی ہے۔

میاں محمد اسلم نے کہا انتخابی عمل میں بار بار التوائ جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہے،پی ڈی ایم حکو مت نے اسلام آباد کے لاکھوں عوام کے حق پر ڈاکہ مارا ہے۔یہ سارا عمل بد نیتی پر مبنی تھا،ہم پی ڈی ایم کی حکو مت کوبھاگنے نہیں دیں گے، حکو مت کو اس الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی تھی۔