سرحد پر فائرنگ سے اہلکاروں کی شہادت، ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب

418
joint exercises

سلام آباد: دفتر خارجہ نے پنجگور میں ایرانی دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے 4 اہل کاروں کی شہادت پر ایرانی سفیر کو طلب کیا اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پنجگور میں 4 اہل کاروں کی شہادت پر ایرانی سفیر کو طلب کیا تاکہ اس دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا جاسکے۔

ترجمان کے مطابق سفیر کو پاکستان کی اس توقع سے آگاہ کیا گیا کہ ایران کی حکومت دہشت گردانہ حملے کے ذمے داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکے گی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے لاحق مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لے  ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔