پشاور: یکم جنوری سے سی این جی بند، عوام ذہنی کوفت میں مبتلا

446

پشاور: پشاور میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش سے عوام کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یکم جنوری سے اسٹیشنوں کی بند ش سے عوام ذہنی کرب میں مبتلا ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر برادری بھی مسائل سے دو چار ہے۔

دوسری جانب کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور مہنگائی کے ستائی عوام کے پاس مایوسی کے سواء کچھ نہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنوں کو فوری کھولا جائے تاکہ ریلیف مل سکے۔

شہریوں کے مطابق سی این جی بندش سے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کرایہ نامہ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں بالخصوص طلبہ کو تعلیمی اداروں کو آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنوں فوری کھول کر ریلیف فراہم کیا جائے۔