اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان میں کارروائی کیلئے ایران کی سر زمین استعمال کی ہے، پاکستان ایران کی حدود سے ہونے والے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں، امید کرتے ہیں کہ ایران دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھی اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، اور ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔