ایمسٹرڈم:وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں نیدر لینڈ کے ڈپٹی وزیرِ اعظم اور ہم منصب ووپکے ہوکسٹرا سے ملاقات کی ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈچ ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے مل کر خوشی ہوئی۔
Pleased to meet Dutch D/PM & FM @WBHoekstra on #WEF23 sidelines in Davos today. Exchanged views on bilat. pol. & eco. relations.Appreciated 🇳🇱 assistance to 🇵🇰 for catastrophic floods & resolved to work together to further enhance coop. in trade, invest., edu., IT & agri. sectors pic.twitter.com/8MGNakDz17
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 19, 2023
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ سیاسی و سفارتی تعلقات اور ماحولیات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔وزیرِ خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرین کے لیے نیدر لینڈ کی جانب سے دی گئی امداد کو سراہا۔
ا نہوں نے کہا کہ نیدر لینڈ کے ڈپٹی وزیرِ اعظم و زیرِ خارجہ سے ملاقات میں تعاون کو مزید بڑھاتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔