سعودی عرب کےجبال اللوزمیں رواں موسم سرما کی چوتھی برف باری

375
snowfall

ریاض:سعودی عرب کے علاقے تبوک کے پہاڑوں بالخصوص جبال اللوز کی چوٹیوں نے ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی۔ ان پہاڑوں پر یہ رواں سال کی چوتھی برف باری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق برف باری کے موسم کی منظر کشی کے لیے کئی فوٹو گرافر اس علاقے میں آئے اور انہوں نے برف باری کے دلنشیں مناظر اپنے کیمروں کے ذریعے عوام الناس تک پہنچائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی جبل اللوز کی تازہ تصاویراور ویڈیوز میں پہاڑ کی چوٹیوں کو برف میں ڈھکا دیکھا جا سکتا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حالیہ ایام میں بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے۔ بارشوں۔ بارش کے موسم میں سیاح اور فوٹو گرافی کے شوقین جبال اللوز کا رخ کرتے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ تصاویر کو مختلف ہیش ٹیگز کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ان تصاویر میں جبل اللوز کی چوٹیوں کو برف سے ڈھکا دیکھا جا سکتا ہے۔