ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم ایران سمیت اپنے ہمسایوں کے ساتھ بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ہم اس بات پرپختہ یقین رکھتے ہیں کہ بات چیت اختلافات کو حل کرنے کا بہترین راستہ ہے.
سعودی وریز خارجہ کا کہناتھا کہ مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے موجودہ استحکام سے ظاہرہوتا ہے کہ سعودی عرب نے اوپیک سے مل کر تیل کی پیداوار کے اہداف کوکم کرنے کا درست فیصلہ کیا تھا۔اوپیک پلس نے گذشتہ سال امریکا کی مخالفت کے باوجود تیل کی یومیہ پیداوارمیں کمی کا فیصلہ کیا تھا جبکہ امریکا عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم سے کم رکھنے کے لیے دبا ڈالتا رہا تھا یہ بات انہوں نے ڈیووس میں منعقدہ سالانہ عالمی اقتصادی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے توانائی کے تحفظ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کی حفاظت بالکل اہم ہے اورہم مملکت میں جو محسوس کرتے ہیں،وہ یہ ہے کہ استحکام اس توانائی کی سلامتی کی کلید ہے۔لہذا ہمیں یقین ہے کہ اوپیک پلس کی کامیابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ تیل کو نسبتا مستحکم قیمت میں مہیاکرنے میں کامیاب رہا ہے۔