بولان،تخریب کاروں نے سوئی گیس کی لائن دھماکے سے اڑادی، کوئٹہ کی گیس بند

315

 بولان:سراج آباد کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے سوئی گیس کی 12  انچ قطر کی پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی۔ 

ڈپٹی کمشنر بولان سمیع اللہ آغا کے مطابق  بولان کے علاقے سراج آباد میں گزشتہ رات 8 بجے  نامعلوم افراد نے 12 انچ گیس پائپ کو لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں12 انچ  پائپ لائن سے کوئٹہ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر بولان کا کہنا تھا کہ  علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

دوسری جانب  سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ سوئی گیس پا ئپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے جب کہ ایک دو روز تک گیس پریشر کم رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے جی ایم سوئی سدرن انور بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ12  انچ قطر کی سوئی گیس پا ئپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے ، ایک دو روز تک سوئی گیس کا پریشر کم ہوسکتا ہے۔