بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی

1286

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے جب کہ نیا سلسلہ 21 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

ماہرین کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 18 جنوری کو داخل ہو رہی ہیں۔ 19 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔نیا سلسلہ 21 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا خدشہ ہے۔بارش فصلوں اور باغات کے لیے فائدہ مند رہے گی۔ بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔