پی ایم آفس نے وزیراعظم  کے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر وضاحت جاری کردی

345

 اسلام آباد:وزیراعظم آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر وضاحت جاری کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کوبالخصوص مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، وزیراعظم نے بارہا کہا بات تب ہوسکتی ہے جب بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے۔ 

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نیکہا کہ بھارتی اقدام کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دورہ یو اے ای میں عرب میڈیا کوانٹرویو میں یہ مقف واضح کیا ہے۔