مریم اورنگزیب نے نئی گاڑیوں کی خریداری کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا 

289

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزرا اور مشیروں کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بار بار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش نہ کرے۔