صدر مملکت کی سربند پولیس سٹیشن پشاور پر دہشتگرد حملے کی مذمت

295
approved

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سربند پولیس سٹیشن پشاور پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ 

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نےپولیس افسر اور جوانوں کی شہادت پررنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ، انہوں نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہل ِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سربند پولیس اسٹیشن پشاور پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوئے تھے۔