پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم شہباز شریف کو پوری طرح ٹیسٹ کریں گے، ہم نے صرف اعتماد کے ووٹ لینے کے حوالے سےفیصلہ نہیں کیا بلکہ اس کے علاوہ بھی پلانز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نے ہمیں ٹیسٹ کیا، اب امتحان کی باری اس کی ہے، تو بالکل کریں گے، ہمارا کل اجلاس ہے، اس میں فیصلہ کریں گے کہ کب اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ بالکل، اب ہم شہباز شریف کو پوری طرح ٹیسٹ کریں گے، اسے نے ہمیں ٹیسٹ کیا، اب امتحان کی باری اس کی ہے، تو بالکل کریں گے، ہمارا کل اجلاس ہے، اس میں ہم صرف یہ فیصلہ نہیں کریں گے کہ اعتماد کا ووٹ کب لینا ہے اس کے علاوہ بھی پلانز ہیں، ان کو پہلی دفعہ امتحان میں ڈالیں گے۔