تیمرگرہ دیرپائن: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اتوار کو کرپشن، نفرت اور تعصبات کی سیاست کرنے والوں کا صفایا کریں گے۔کراچی کے لوگ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسامی کا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انعقاد یقینی بنایاجائے، حافظ نعیم
سراج الحق کا کہنا تھا بھتہ خوروں کے جانے کا وقت آ گیا، شہر میں امن اور ترقی کے لیے کراچی کے لوگ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے عوام کے دس سال ضائع کیے، صوبائی اسمبلی کی تحلیل سے عوام کا بوجھ ہلکا ہو گا۔ پی ٹی آئی کے دور میں صوبے میں کرپشن، بدامنی میں اضافہ ہوا، میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، صوبائی حکومت نے کے پی کے عوام کو آٹے کی قطاروں میں لگایا، نالائقوں نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا، کے پی کا نوجوان ایک کروڑ نوکریوں کے لیے ترس رہا ہے،عوام 50لاکھ گھروں کی تلاش میں ہیں، کسی کو گھر ملا نہ نوکری۔ جماعت اسلامی کی صورت میں منظم جماعت ہی ملک کے مسائل حل کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے سند ھ حکومت بھی راضی
ان کاکہناتھا کہ ہم پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا حصہ اس لیے نہیں بنے کیوںکہ ہمارا مقصد ان جماعتوں سے الگ ہے۔ جب دنیا روس اور امریکا میں بٹی ہوئی تھی، جماعت اسلامی کے اکابرین اور رہنمائوں نے دین کی شمع کو بلند کیا اور کمیونزم اور کیپیٹلزم کے خلاف آواز اٹھائی، آج بھی معرکہ حق و باطل جاری ہے۔ حضور پاکۖ کے بعد دنیا میں کوئی نبی نہیں آئے گا، امت کے ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ حضور پاکۖ کے مشن کو لے کر آگے بڑھے۔