ہم آئی ایم ایف کے معاملات میں جکڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف 

355
 ہم آئی ایم ایف کے معاملات میں جکڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف 

لاہور:  وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے معاملات میں جکڑے ہوئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنیوالے افسران کی خدمات کو ہمیشہ یا در کھا جائیگا،ان خیالات کا اظہار  پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسز کے پروبیشنری آفیسرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے ، پاکستان بھر کے چمکتے ستاروں کو اسناد تقسیم کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے ، پاس آؤٹ ہونے والے افسران کے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں  پاکستان کی خدمت کرنے والوں نے سیلاب زدگان کی جو مدد کی وہ قابل تحسین ہے اور ملک کی خدمت کرنے والوں نے مشکل کے باوجود انسانیت کی مدد کی۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عملی میدان میں ہر قسم کے چیلنجز آئیں گے تاہم نمٹنے کا ہنر ہونا چاہیے۔ ایسے افسران کو جانتا ہوں جنہوں نے لگن سے لوگوں کی خدمت کی اور پبلک سروس کمیشن میں بہترین خدمات والے افسروں کو ہم نے سر کا تاج بنایا۔  ایسے افسران کو جانتا ہوں جنہوں نے لگن سے عوام کی خدمت کی، گزشتہ حکومت نے بعض افسران پر بے بنیاد الزامات لگائے، ان کے خاندان کو شرمندہ کیا گیا۔