الیکشن ناگزیر، سیاسی بکرے کی ماں کب تک انتخابات سے بھاگے گی، شیخ رشید

351
Bail denied

  راولپنڈی:سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی، ملکی ، اقتصادی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں، اب نوازشریف کو بلائیں اور اسکا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی، PDM الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے، 15 جنوری سے 15 اپریل اہم ہیں، 100 دن میں انتخابی شیڈول آئے گا، پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہوگی، پھرسندھ اسمبلی سے ممبر واپس اور قومی اسمبلی سے استعفے منظورکرائیں گے۔ 

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی، جتنی دیر کریں گے اپنی سیاست ڈھیر کریں گے، بینکوں کے لٹنے کے خوف سے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔