وزیر اعظم سے نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ،پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

409

لاہور:پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،

ٹیلیفونک گفتگو میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ، وزیراعظم شہبازشریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو کچھ اہم ہدایات دیں گے اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اور کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟ ان تمام پہلوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کا آصف علی زرداری سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب کی اہم سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،یاد رہے کہ جمعرات12 جنوری کو وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی گئی تھی۔