مونس الہی کے لاپتا قریبی دوست لاہور ہائیکورٹ میں پیش

375

   لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔ مونس الہی کے قریبی دوست احمد فاران خان کی بازیابی کے حوالے سے سی سی پی او لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 فاران احمد کی بازیابی پر جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست نمٹا دی۔ اس موقع پرصحافی نے احمد فاران سے سوال کیا کہ آپ کے سر پر زخم کے نشان کیسے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی آتے ہوئے گاڑی کا دروازہ لگا ہے جس کی وجہ سے زخم آیا۔