آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اماراتی صدر سے ملاقات

657

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی صدر سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے 5 روزہ دورے کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ‏متحدہ عرب امارات پہنچے، جہاں اماراتی صدر الشیخ محمد بن زاید النہیان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر كا ابوظبی میں استقبال كیا۔

اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی صورتحال اور دونوں ممالک كے درمیان دوطرفہ تعاون و شراكت داری كو بڑھانے كے طریقوں پر گفتگو کی گئی۔