نوویک جوکووچ نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

347

ایڈیلیڈ:سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا،

معروف ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں امریکی ٹینس کھلاری سباسٹین کورڈا کو شکست دے کر رواں سیزن کا فاتحانہ آغاز کر دیا،رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ،مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 35 سالہ نوویک جوکووچ اور امریکا کے سباسٹین کورڈا آمنے سامنے تھے۔ 

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم نوویک جوکووچ نے حریف امریکی کھلاڑی کو 7-6(10-8)، 6-7(3-7) اور 4-6سے ہرا کر رواں سال کا پہلا ٹائٹل اپنینام کرلیا،عالمی نمبر پانچ کیریئر کے 92 اے ٹی پی سنگلز ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جو کہ رافیل ندال کے ساتھ برابر ہے۔