کرکٹ کا آئین اتنا ہی مضبوط ہے جتنا آرمی کا ہے،رمیز راجہ

616

لاہور :سابق چیئر مین پی سی بی رامیز راجہ کا کہنا ہے ہے کہ کرکٹ کا آئین اتنا ہی مضبوط ہے جتنا آرمی کا ہے لیکن آئین کو بلڈوز کر کے کسی کو مسلط کرنا سب سے بڑی زیادتی ہے، ایک آدمی کو لانے کے لیے پورے آئین کو روندا گیاہے۔

سابق چیئر مین پی سی بی رامیز راجہ کا جی سی کالج لاہور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپورٹس آپ کو بہترین سبق دیتی ہے، زندگی کو سمجھنا چاہتے ہیں تو کھیلیں، آئین کو پامال کرکے کسی کو زبردستی مسلط کرنا غلط ہے،

ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فائنل کھیلنا اچھی بات ہے لیکن ٹرافی جیتنا ضروری ہے،پاکستان میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے،پڑھائی نے مجھے میچ فکسنگ سے بچایا ،کرکٹ کا کلچر اور دوستی کا کلچر جی سی کالج سے سیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوتھ کو اگر صحیح رخ پر نہیں لگایا گیا تو ہمارا ملک مزید خراب ہو جائے گا، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں چلا کر کردار کشی کی جاتی ہیں سب کو معلوم ہے کہ وقت حاضر میں کس پلیئر کو کھیلانا صیح ثابت ہوا تھا اگر یہی ماحول رہا تو کوئی چیئر مین کچھ نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنا چاہیے۔